لندن:برطانوی حکام نے کمزور مدافعتی نظام کے حامل افراد کو بوسٹر شاٹس لگانے کی تجویز دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو بھی بوسٹر شاٹس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔
حکومتی تجویز کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بوسٹر شاٹس کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز کے 6 ماہ بعد لگائے جائیں۔