جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کی کنویننگ کمیٹی کے زیر اہتمام پیٹر برا میں JKLF کی برانچ کا قیام

0 136

پیٹر براہ: جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کی کنویننگ کمیٹی کے زیر اہتمام پیٹر برا میں JKLF کی برانچ کا قیام عمل میں لایا گیا۔

حاجی شبیر رتیال صدر، ریحان احمد جنرل سیکرٹری، الحاج راسب کشمیری فنانس سیکرٹری اور جاوید طا ہر ایڈووکیٹ سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے ہیں ،جبکہ نائب صدر عدیل چوھدری، ڈپٹی سیکرٹری جفیر حسین، آرگنائزر چوھدری عرفان اور مجلسِ عاملہ کیلئے چوھدری صابر، راجہ عاشق جاوید، چوھدری امداد حسین، راجہ پرویز اختر اور چوھدری شہپال غلام منتخب ہوئے ہیں ۔

برانچ کے نو منتخب ذمہ داران سے کنوینئر JKLF برطانیہ زون یوسف چوہدری نے حلف لیا، سابق صدر JKLF برطانیہ زون اور ممبر مرکزی عبوری کمیٹی صابر گل اور سیکرٹری الیکشن کمیشن برطانیہ اعجاز ملک نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوسف چوہدری، صابرگل، اعجاز ملک، الحاج راسب کشمیری ،حاجی شبیر رتیال، جاوید طا ہر ایڈووکیٹ اور ریحان احمد نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کی جبری تقسیم نہ پہلے قبول کی تھی اور نہ اب کریں گے، ہزاروں شہداء کی قربانیاں ریاست کی وحدت کی بحالی کیلئے دی گئی ہیں۔

عوامی منشاء کے خلاف تقسیم کی کوئی بھی صورت مسئلہکشمیر کی عالمی تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو ختم نہیں کر سکتی جب تک ریاست کے عوام آزادانہ طور پر اپنی رائے کا اظہار کر کے اسکی حیثیت کا تعین نہیں کرتے تب تک کوئی فیصلہ قبول نہیں کر ینگے،ہندوستان اور پاکستان نے اقوام متحدہ کے سامنے صرف استصواب تک عارضی انتظام کی ضمانت دی ہے۔

تقسیم کی کسی بھی صورت کیلئے لبریشن فرنٹ ہر محاذ پر مزاحمت کرے گا۔ انھوں نے لبریشن فرنٹ کے کارکنان پر بھی زور دیا کہ وہ تنظیم سازی کے پروگرام میں بھرپور حصہ لیں اور تقسیم کشمیر کی عالمی اور علاقائی سازشوں کو عوام کے سامنے بےنقاب کریں۔ تقریب کے آخر میں درج زیل قراردادیں منظور کی گئی۔

:1 قائد انقلاب یسین ملک کی تیس سالہ پرانے جھوٹے کیسوں میں گرفتاری کو دراصل سیاسی انتقام قرار دیا اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
:2 آصف ہاشمی صاحب کے برادر نسبتی کے بیٹے کے قتل کی مذمت کی گئی۔

آخر میں ممتاز کشمیری حریت راہنما سید علی گیلانی ، لبریشن فرنٹ برطانیہ کے سابق صدر حاجی رؤف ، لبریشن فرنٹ کے مرکز ی راہنما صابر انصاری اور خواجہ کبیر کے بھائی خواجہ خلیل کی وفات پر اظہار افسوس اور دعائے مغفرت کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.