وزیر اعظم آزاد کشمیر کے معاون خصوصی چوہدری اقبال کا ایم ٹی بی سی کے پراجیکٹ ’’دیار ریزاٹس‘‘ کا دورہ

0 412

باغ:وزیر اعظم آزاد کشمیر کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی چوہدری محمد اقبال نے سیکرٹری اطلاعات وآئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد اور ڈایریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر خالد رفیق کے ہمراہ میڈیکل ٹرانسکرپشن اینڈ بلنگ کمپنی(ایم ٹی بی سی) کے پراجیکٹ ’’دیار ریزاٹس‘‘ کا دورہ کیا اور اسی پرائیویٹ سیکٹر میں ایک مثالی منصوبہ قرار دیدیا۔

تفصیلات کےمطابق دیارریزاٹس کو حکومت آزاد کشمیر نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت ایم ٹی بی سی کےحوالے کیا ہے جس کو فعال بنا کر ایم ٹی بی سی حکومت کو سرمایہ فراہم کررہی ہے۔ معاون خصوصی برائے آئی ٹی نے دیار ریزاٹ پر سیاحوں کے لیے جدید سہولیات فراہم کرنے اور اس میں جدت لانے پر ایم ٹی بی سی انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر سیاحت سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیگی۔

عصر حاضر کے مطابق ٹورسٹ سپاٹس کو سہولیات سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے، آمدن میں اضافے کے لیے مزید اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں وسیع پوٹینشل موجود ہے، حکومت ایم ٹی بی کو آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لیے بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ریاست میں آئی ٹی سیکٹر میں بہتری لائیں گے اور اسے معیشیت کی بہتری کا اہم شعبہ بنائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.