جموں کشمیر لبریشن فرنٹ لیوٹن برانچ کی تنظیم نو؛ ظفر جونیئر صدر،قاری عجائب نائب صدر،رشید عباس جنرل سیکرٹری منتخب
لیوٹن:جموں کشمیر لبریشن فرنٹ لیوٹن تحریک آزادی کا سرگرم گڑھ ہے، مقبول بٹ اور امان اللہ خان کی فکر آزادی اور قائد انقلاب یسین ملک کی قیادت میں تنظیم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جموں کشمیر ناقابل تقسم وحدت ہے، منقسم ریاست کو یکجا کر کے خوشحال آزاد ریاست حتمی منزل ہے۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ لیوٹن برانچ کی تنظیم نو کے موقع پر مقررین کیا۔
میٹنگ میں کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی، بالخصوص بزرگوں اور نوجوانوں کی یونٹ میں بھرپور نمائندگی کے ساتھ چار خواتین بھی جے کے ایل ایف لیوٹن برانچ کی ممبر مجلسِ عاملہ منتخب ہوئیں، جو اکثر پارٹی پروگراموں میں سرگرم رہتی ہیں۔ برطانیہ زون کی راہنما سید صغریٰ حسین بخاری نے بزریعہ اعجاز ملک تنظیم میں سرگرم ہونے پرخواتین کیلے مبارکباد اور خصوصی پیغام دیا۔

جے کے ایل ایف کے حالیہ رحلت فرمانے والے بزرگوں سابق صدر برطانیہ زون حاجی رؤف کے بیٹے احسن رؤف خان، بھتیجے ڈاکٹر فیضان راجہ اور حاجی اقبال کے بیٹوں عامر اقبال اور عاطف اقبال اور بشیر بہزام کے بیٹے جمیل بشیر نے خصوصی شرکت کر کے اپنے مرحوم والدین کی سیاسی ورثے کو لبریشن فرنٹ کے پلیٹ فارم سے جاری رکھنے کا عہد کیا۔ اور لبریشن فرنٹ کے جمہوری عمل سے صدر ظفر خان جونیئر نائب صدر قاری عجائب جنرل سکریٹری رشید عباس بٹ، ڈپٹی سیکرٹری تنویر مغل، سیکرٹری اطلاعات افضال ماجد، فنانس سیکرٹری تنویر خان اور آرگنائزر ممتاز احمد آزاد جبکہ ممبران مجلس عاملہ رفعت محمود، شگفتہ سجاد، فازلین اعجاز، جویریہ کاشر، پروفیسر ریاض،صوفی عارف، تصدق ملک،ماجد خان، چوھدری رفیق، عارف حسین، ملک لطیف،ظفر خان، صابر گل،یوسف چوھدری،چوھدری رحمان اور ملک لیاقت منتخب کیے گئے ۔
مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا جموں کشمیر ناقابل تقسیم وحدت ہے ریاست کے عوام نے عالمی اداروں کی موجودگی میں آزادانہ طور پر اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے خود مختار کشمیر کے لیئے ہزاروں نوجوانوں نے اپنی جان کی قربانی دی ہے اور خوشحال معاشرہ ہماری منزل ہے۔ جموں کشمیر کے نوجوان کسی بھی صورت میں جموں کشمیر کو مستقل تقسیم نہیں ہونیں دیں گے۔ جو دونوں ملکوں کے اپنی اپنے آئین، اقوام عالم میں کیے گیے وعدوں کے علاوہ اقوام متحدہ کے بنیادی چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہے۔
مقررین نے کہا کہ آزاد کشمیر کے حکمران طبقات نے گلگت بلتستان یا آزاد کشمیر کے حصے بخرے کرنے کیلے اگر سہولت کاری کا کردار ادا کیا تو انھیں کشمیری نوجوانوں کی طرف سے اندرون ملک اور بیرون ملک سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا تقریب سے جے کے ایل ایف سفارتی شعبہ کے سربراہ ظفر خان، برطانیہ کی کنوینر یوسف چوھدری، جے کے ایل ایف برطانیہ کے سابق صدر صابر گل۔سینئر راہنما اعجاز ملک۔جے کے ایل ایف برطانیہ کے سابق نائب صدر حفیظ خان اور ڈاکٹر فیضان راجہ نے خطاب کیا۔ اجلاس کے اختتام پر خالد کشمیری کی بہن،ذیشان اجمل کے والد اور سعید حسین کی تائی کی وفات پر کا اظہار تعزیت و دعا اور حالیہ جے کے ایل ایف برطانیہ کے سینئر مرحومین راجہ رؤف، حاجی غلام سرور، ڈاکٹر عاصم،اقبال احمد، اقبال راٹھور، ایوب راٹھور اور بشیر بہزام کیلے دعائے مغفرت کی گئی۔