لندن(رپورٹ شیراز خان )تحریک منہاج القرآن ڈنمارک کی مجلس عاملہ کے صدر چوہدری اکرم جوڑا تقریباً ایک ہفتے کے دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں وہ اپنے دورے کے دوران برطانیہ میں مختلف شہروں کا دورہ کریں گے اور مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے وہ منگل بدھ اور جمعرات تک مانچسٹر میں قیام کریں گے اور جمعہ کے روز بولٹن میں ایک شادی میں شمولیت اختیار کریں گے۔
وہ جمعہ کی شام لندن آجائیں گے اور وہ پیٹربراء سلاؤ اور لوٹن بھی جائیں گے چوہدری اکرم جوڑا کا برطانیہ میں چوہدری افتخار، چوہدری عبدالعزیز، حاجی محمد قربان اور حاجی محمد منیر اور دیگر نے خیرمقدم کیا ہے ۔
یاد رہے اس سے پہلے چوہدری اکرم جوڑا فرانس اور سپین کا دورہ مکمل کرکے برطانیہ پہنچے ہیں چوہدری اکرم جوڑا نے کہا ہے کہ الله تعالیٰ کا فضل وکرم ہوا کہ کرونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے جو سفری پابندیاں تھیں وہ ختم ہوئی ہیں اور اب میل جول اور رابطوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔