سمتھ وک میں سپر مارکیٹ پر غیر محفوظ شیلفنگ پر 540000 پونڈ جرمانہ عائد کر دیا گیا

0 149

لندن :سمتھ وک میں ایک سپر مارکیٹ پر خطرناک شیلفنگ اور چوہوں کی موجودگی کی وجہ سے 540000 پونڈ جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ سمتھ وک ویسٹ مڈلینڈز میں سپر مارکیٹ وارلی کے ایک 36 سالہ ڈائریکٹر مندیپ کور مانڈیر اور 42سالہ سینئر منیجر رامندر مانڈیر کو جیل کی معطل سزا سنائی گئی۔

سینڈویل کونسل نے کہا کہ دونوں افراد اور سپر مارکیٹ متعدد انفورسمنٹ نوٹسز کی تعمیل کرنے میں ناکام رہے۔ ٹرائل کے بعد انہیں فوڈ سیفٹی اینڈ ہائی جین آفنسز میں سزا سنائی گئی ہے۔ ولورہمپٹن کرائون کورٹ کو بتایا گیا کہ کونسل نے انسپکٹرز کو سینٹ پال روڈ سمتھ وک پر واقع سپر مارکیٹ بھیجا تھا جہاں انتہائی خراب پریکٹس دیکھنے میں آئی۔

رالرلی سپرمارکیٹ (یو کے) لمیٹڈ کو 60000پونڈ جرمانہ فوڈ سیفٹی اور 480000پونڈ جرمانہ ہیلتھ اینڈ سیفٹی آفنسز پر کیا گیا جبکہ اس سے اوپر لاگت کی مد میں 16191.20 پونڈ بھی ادا کرنے ہوں گے۔ مندیپ کور مانڈیر کو 18 ماہ کیلئے معطل 8 ماہ قید کی سزا اور 150 گھنٹے کا بلا معاوضہ کام کرنے کے ساتھ 16191.20 پونڈ ادا کرنے کا حکم دیا گیا جبکہ رامندر مانڈیر کو دو سال کیلئے معطل 16 ماہ قید کی سزا کے علاوہ الیکٹرانک کرفیو ٹیگ چھ ماہ کیلئے پہننا ہوگا اور لاگت کی مد میں 16191.20 پونڈ بھی ادا کرنے ہوں گے۔

ایک اور سینئر منیجر سکھبیر مانڈیر کو بعد میں سزا سنائی جائے گی۔ سینڈویل کونسل کیبنٹ ممبر فار کمیونٹی سیفٹی باب پائیپر نے کہا کہ سینڈویل کے شاپرز اور ورکرز کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے روزمرہ بزنس میں خود کو محفوظ محسوس کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.