پاکستان پریس کلب لوٹن برانچ کے نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری، صدر پی پی سی یوکے مبین چوہدری نے حلف لیا
لوٹن:پاکستان پریس کلب یوکے لوٹن برانچ کے نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری فیوچر ہاؤس لیوٹن میں منعقد ہوئی ۔جس میں پاکستان پریس کلب یوکے کے صدر مبین چوہدری نے حلف لیا جبکہ مئیر آف لوٹن، مئیر آف سلائو، ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل کے علاوہ لوٹن کی تمام سیاسی، سماجی، مذہبی اور کاروباری زعما نے شرکت کی ۔حلف اٹھانے والوں میں صدر اسرار خان، جنرل سیکرٹری احتشام الحق، جوائنٹ سیکرٹری آصف شریف، فنانس سیکرٹری عتیق الرحمان، انفارمیشن سیکرٹری نواز مجید شامل تھے جبکہ نائب صدر برانچ سید صفدر بخاری پاکستان میں ہونے کے باعث حلف میں شامل نہ ہو سکے۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت مرکزی جماع مسجد لوٹن کے امام حافظ اعجاز صاحب نے حاصل کی، نعت رسول مقبول فیضان مصطفی لوٹن سے ناصر مدنی نے پیش کی اور صوفی عجائب نے میاں محمد بخش کا مشہور کلام سیف الملوک پڑھا جبکہ نظامت کے فرائض احتشام الحق قریشی نے دیے اور صدارت اسرار احمد خان نے کی ۔

اس موقع پر میئر آف لوٹن کونسلر محمود حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی میڈیا کو مقامی مسائل کو بھی اجاگر کرنا چاہیے- میئر آف سلاو کونسلر محمد نذیر نے کہا کہ میڈیا کا دور حاضر میں اہم کردار ہے جہاں میڈیا مثبت کردار ادا کرتا ہے وہاں اس کے منفی پہلو ئوں کو بھی ہمیں دیکھنا ہو گا۔ہمیں کوشش کرنی ہے کہ ہم مثبت اور تعمیری صحافت کو پروان چڑھائیں ۔ ڈپٹی لیڈر کونسلر راجہ اسلم خان نے کہا پاکستانی میڈیا نے برطانیہ میں کمیونٹی ایمج کو بہتر منانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی ایشوز اور مسئلہ کشمیر جو ہمارے دل کے بہت قریب کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ڈاکٹر طاہر لون نے کہا پینڈامک میں پاکستانی میڈیا لوٹن کے تمام مقامی صحافیوں نے کوویڈ انفارمیشن کو اپنی زبان میں لوگوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
کونسلر خدیجہ ملک نے کہا اگرچہ ڈرگ ، نائف کرائم اور کوڑا کرکٹ ہماری کمیونٹی کے اہم مسائل ہیں تاہم پاکستانی میڈیا نے ان مسائل کے ساتھ ساتھ پاکستان ، اسلام اور کشمیر پر ہمیشہ بہت مثبت کردار ادا کیا ہے۔ سابق میئر آف سلاو عشرت شاہ نے کہا پاکستانی میڈیا کمیونٹی میں مختلف مسائل پر انفارمیشن اور مسئلہ کشمیر پر کمیونٹی کو متحرک رکھنے میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے، کونسلر طاہر ملک کونسلر وحید اکبر، چوہدری عزیز نے بھی خطاب کرتے برطانیہ میں پاکستانی میڈیا کے مثبت کردار کی تعریف کی اور کمیونٹی کے مثبت کردار کو اجاگر کرنے پرتعمیری تنقید کی سابق مئیر آف لیوٹن اینڈ کشمیری ایکٹوسٹ، کالم نویس ریاض بٹ نے اختلاف رائے کے باوجود پاکستان پریس کلب برطانیہ لوٹن کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا۔ لیوٹن سے سب سے بڑی سماجی اور مذہبی شخصیت قاضی عبدالعزیز چشتی نے پاکستان پریس کلب یوکے لوٹن برانچ کے تمام صحافیوں کے مثبت کردارپر بات کی اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور نو منتخب کابینہ کے اعزاز میں سب سے پہلے استقالیہ کا اعلان کیا، کشمیری ایکٹوسٹ ظفر قریشی نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا برطانیہ میں کشمیریوں کی آواز سرگرم بنانے میں صحافیوں کا کردار قابل تحسین ہے ۔
صدر پاکستان پریس کلب برطانیہ مبین چوہدری نے کہا لوٹن لندن کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں ایک متحرک ٹائون ہے، انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان پریس کلب یوکے اپنی مثبت روایات میں ہمیشہ ایک جدا مقام رکھتا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پریس کلب یوکے لوٹن برانچ بھی ان روایات پر چل کر کام کرے گا ، اس موقع پر پاکستان پریس کلب یوکے کے سینئر نائب صدرشیراز خان،جوائنٹ سیکرٹری مسرت اقبال، سابق نائب صدر نثار گلشن، مرکزی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر اسرار احمد راجہ جو برانچ کے بانیان میں شامل ہیں، برانچ کی بنیاد سے لے کر قیام تک نہایت اہم کردار ادا کیا۔
مقامی انٹرٹینمنٹ فنکار طالب کیانی، چوہدری جاوید رشید صدیقی اور صحافی اسرار احمدراجہ نے موجودہ دور میں صحافیوں کے کردار اور صحافت کی اہمیت اور افادیت پر ایک خاکہ پیش کیا جسے شرکاء نے بہت سراہا۔
شرکاء میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سینئر رہنما لطیف ملک، اعجاز ملک، صابر گل، یوسف چوہدری، مسلم کانفرنس کے شبیر ملک، ممتاز بٹ، مرکزی جماع مسجد کے سینئر ممبر چوہدری قربان، وٹفورڈ سے سیاسی و سماجی ایکٹوسٹ حاجی منیر احمد، تحریک منہاج القرآن ڈنمارک کی مجلس عاملہ کے صدر چوہدری اکرم جوڑا، تحریک انصاف برطانیہ کے ذیشان ملک، حافظ طارق، منشاء جمال، ،مسلم لیگ ن کے ماسٹر راجہ نثاراور انوار ملک اور تحریک پختون برطانیہ کے چیئرمین عبدالله خان، سابق میئر پیٹر برا راجہ اختر حسین، ڈاکٹر راجہ رمیز اختر، راجہ ظہیر لطیف خان، بلال یاسین اور لوٹن مساجد کونسل کے مرکزی رہنما اسحاق قاضی جہنوں نے پروگرام کی معاونت میں اہم کردار ادا کیا شامل تھے۔پروگرام کے آخر میں قاری واجد حسین نے دعا کی۔