لندن : کائونٹر ٹیررازم پولیس نے ہیتھرو ائر پورٹ سے دہشت گردی آفنسز کے شبہ میں 25 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ہائی ویکمب بکنگھم شائر سے تعلق رکھنے والے شخص کو مبینہ طور پر اسلامی شدت پسندی سے متعلق آفنسز میں پکڑا گیا۔ اس پر دہشت گردی کے ارتکاب کی تیاری، کالعدم آرگنائزیشن کی ممبرشپ اور ہتھیاروں کی تربیت لینے کا شبہ ہے۔
اسے کائونٹر ٹیررازم پولیسنگ سائوتھ ایسٹ کی انویسٹی گیشن کے بعد گرفتار کیا گیا۔