تحریک منہاج القرآن ڈنمارک کی مجلس شوریٰ کے صدر چوہدری اکرم جوڑا کا لوٹن بارو کونسل کا دورہ

0 379

لندن:تحریک منہاج القرآن ڈنمارک کی مجلس شوریٰ کے صدر چوہدری اکرم جوڑا نے اپنے دورہ برطانیہ کے موقع پر لوٹن بارو کونسل کا دورہ کیا نومنتخب مئیر آف لوٹن کونسلر ملک محمود نے چوہدری اکرم جوڑا کا اپنے چیمبر میں استقبال کیا اور بارو آف لوٹن کے ٹائون ہال کے مختلف دفاتر اور حصوں کا دورہ کروایا انہیں بارو کونسل کی جانے سے مختلف تحائف سے بھی نوازا ۔

اس موقع پر مئیر آف لوٹن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد سیاست میں حصہ لے رہی ہے اور اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ برطانیہ میں اب ہماری نئی نسل کو اپنی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ سیاسی پلیٹ فارموں پر آنے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مساوی حقوق ہیں جس میں سب کمیونٹیز کے افراد برداشت واحترام کے جزبے کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں چوہدری اکرم جوڑا نے کہا کہ انہوں نے اسلام کی تبلیغ و ترویج اور دوسروں کی مدد کے لئے ہمیشہ دوسروں کی معاونت کرنے کی کوشش کی ہے اسی سلسلے میں انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم کو جوائن کیا مغربی معاشروں میں مسلمان کمیونٹی کو باہم اختلافات بھلا کر اسلام کا خوبصورت پیغام عام کرنا چاہئے اسی میں انسانیت کی بھلائی ہے اور اپنے اور دوسروں کے حقوق کی پاسداری کا درس بھی ملتا ہے انہوں نے لوٹن کی کمیونٹی کی تحسین اور مئیر کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.