چوہدری عبدالغفور اور چوہدری اشتیاق کا مئیرآف لوٹن کونسلر ملک محمود حسین اورعلامہ قاضی عبدالعزيز چشتی کے اعزاز میں استقبالیہ
لوٹن : چوہدری عبدالغفور اور چوہدری اشتیاق محمود نے مئیر آف لوٹن کونسلر ملک محمود حسین اور علامہ قاضی عبدالعزيز چشتی کے اعزاز میں ایک دعوت استقبالیہ کا انتظام کیا۔
اس موقع پر چوہدری فدا حسین چوہدری ظفر محمود چوہدری مدثر محمود اور قاضی عطا البریا موجود تھے مئیر کونسلر ملک محمود حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیونٹی کی جانب سے ہر طرف سے مجھے جو پزیرائی مل رہی ہے اس سے انکی بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔
برطانیہ ہمارا ملک ہے جہاں ہم نے ہمیشہ کے لئے رہنا ہے لوٹن سے ہمیں بہت عزت ملی ہے اور کمیونٹی کے ساتھ روابط بڑھانے اور باہم مل جل کر کام کرنے کے عمل کو جاری رکھنا ہے۔