سلطنت عمان کی طرف بڑھنے والا سمندری طوفان شاہین کیٹیگری 1 میں تبدیل

0 134

عمان:سلطنت عمان کی طرف بڑھنے والا سمندری طوفان شاہین کیٹیگری 1 کی شدت اختیار کرگیا۔

عمانی حکام نے مسقط اور شمالی ریاستوں برکا اور صحم کے ساحلی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

سمندری طوفان شاہین کے اتوار کو تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کے ساتھ عمان سے ٹکرانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

طوفان کے پیشِ نظر اتوار اور پیر کو سلطنت میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.