لوٹن: وٹفورڈ میں مقیم روزنامہ جموں کشمیر کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر نواز مجید کشمیری برطانیہ میں پاکستانی و کشمیری صحافیوں کی پہلی نمائندہ تنظیم پاکستان پریس کلب برطانیہ لوٹن برانچ کے سیکرٹری انفارمیشن منتخب ہوگئے ہیں۔
کشمیر نیشنل پارٹی کے چیئرمین عباس بٹ، جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس برطانیہ شبیر ملک، جے کے ایل ایف یوکے زون کے سابق صدر صابر گل، پیپلز پارٹی کے رانا مسعود، کونسلر آصف چوہدری، عاصم مرزا اور دیگر نے نواز مجید کو مبارک باد پیش کی ہے۔