ریاض:سعودی عرب نے عمرے کی اجازت مکمل کورونا ویکسینیشن کروانے والوں تک محدود کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ کورونا ویکیسن کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو ہی عمرے کی اجازت ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ مکمل ویکسینیشن والے ہی مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز ادا کرسکیں گے۔
فیصلے کا اطلاق اتوار کی صبح 9 بجے سے کیا جائے گا۔