برطانیہ میں20سال میں پہلی مرتبہ نیول چیف مسلح افواج کے سربراہ مقرر

0 130

لندن:برطانیہ میں20سال میں پہلی مرتبہ نیول چیف مسلح افواج کے سربراہ مقرر برطانیہ میں 20 سال میں پہلی مرتبہ بحریہ کے سربراہ کو تمام مسلح افواج کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ پچپن سالہ ایڈمرل سر ٹونی رڈاکن30نومبر کو جنرل سر نِک کارٹر کے عہدے کی مدت پوری ہونے پر یہ عہدہ سنبھالیں گے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ اُنھیں سر ٹونی کو نئے عہدے پر مقرر کر کے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کیونکہ اُنھوں نے خود کو نہایت قابل ملٹری لیڈر ثابت کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایڈمرل سر ٹونی زبردست تبدیلیوں کے دور میں مسلح افواج کی قیادت کریں گے اور اس دوران وہ اُن اقدار اور معیارات کی پاسداری کریں گے جن کے لیے برطانوی افواج کی دنیا بھر میں عزت کی جاتی ہے۔ʼ

س عہدے کے لیے رڈاکن کے مدِ مقابل 55 سالہ جنرل سر پیٹرک سینڈرز کو تصور کیا جا رہا تھا جو برطانوی فوج کی سپیشل فورسز اور سائبر آپریشنز کے نگراں ہیں۔ اُن کے اتحادیوں کی دلیل تھی کہ اُن کے پاس آپریشنز کا سر ٹونی رڈاکن کے مقابلے میں زیادہ تجربہ ہے۔ اُن کے علاوہ اس دوڑ میں آرمی کے سربراہ جنرل سر مارک کارلٹن سمتھ اور فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سر مائیک وگسٹن بھی شامل تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.