قاضی عبدالعزیز چشتی کا پاکستان پریس کلب یوکے لوٹن برانچ کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ

0 630

لوٹن: جامعہ اسلامیہ غوثیہ ٹرسٹ کے مہتمم اعلیٰ علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی جانب سے پاکستان پریس کلب یوکے لوٹن برانچ کے نومنتخب عہدیداران، مئیر آف لوٹن کونسلر محمود حسین اور بارو اف لوٹن میں ڈپٹی لیڈر کونسلر اسلم خان کے اعزاز میں منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب میں مقررین نے اپنے اپنے خطابات میں مقامی طورپر کمیونٹی کے جملہ مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ افہام وتفہیم اور باہم اتحاد و اتفاق سے ان مسائل کے حل کے لئے عملی طور پر اقدامات اٹھانے ہوں گے بڑھتے ہوئے منشیات کے جرائم، نائف کرائمز، مسلمان نوجوانوں کی بے راہ روی اور شہر کے مرکز بری پارک میں بے ہنگم ٹریفک اور جان بوجھ کر ٹریف قوانین کی خلاف ورزیوں سے لوٹن میں آباد ہماری مسلمان پاکستانی کمیونٹی بدنام ہورہی ہے جس کی روک تھام کے لئے پولیس، کونسل اور اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی ضرورت ہے اور اجتماعی طور پر سنجیدہ لوگوں پر مشتمل ایک کمیونٹی فورم تشکیل دینے کی ضرورت ہے تاکہ ان چیلنجز سے نبرد آزما ہوا جاسکے۔

اس سلسلے میں مقامی میڈیا کونسلرز علمائے کرام اور دیگر کمیونٹی رہنما کمیونٹی کو اکٹھا کرنے میں مدد کریں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مقامی میڈیا کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ صحافیوں نے بلا تفریق ہمیشہ نامساعد حالات میں اس شہر اپنی کمیونٹی کے نہ صرف مسائل کو اجاگر کیا بلکہ پاکستان اسلام اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاوید خان کے میڈو فارم میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں مئیر آف لوٹن کونسلر محمود حسین ، صدر پریس کلب لوٹن راجہ اسرار خان،ڈپٹی لیڈر آف کونسل راجہ محمد اسلم خان پاکستان پریس کلب کے مرکزی سنئیر نائب صدر شیراز خان سابق سینئرنائب صدر نثار گلشن ایگزیکٹو رکن اسرار احمد راجہ جنرل سیکرٹری احتشام الحق قریشی، فنانس سیکرٹری عتیق الرحمن سابق مئیر آف لوٹن محمد ریاض بٹ ،سابق مئیر کیبنٹ ممبر کونسلر وحید اکبر،سابق مئیر کونسلر طاہر ملک ، شبیر ملک ،ممتاز بٹ،ملک رفیق ،طالب کیانی،علامہ قاری واجد چشتی قاری کامران ، حاجی چوہدری محمد قربان سمیت کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر کونسلر اسلم خان نے کہا کہ لوٹن باور کونسل لوٹن ٹاؤن کی ترقی میں ہمیشہ پیش پیش رہی۔

بدقسمتی سے کمیونٹی کے کچھ مسائل ہیں جن میں نائف اور ڈرگز سرفہرست ہیں اس کے ساتھ ساتھ بچوں کی تعلیم و تربیت کا فقدان ہے۔والدین کو بچوں کی تربیت کے حوالے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔میڈیا کو ان مسائل سے آگاہی اور حل کے سلسلہ میں کونسل اور کمیونٹی کیساتھ ملُکر کام کرنا ہوگا میڈیا کے تعاون سے مسائل پر نظر رکھ کر حل کیطرف جانا ممکن ہو سکتا ہے۔اس موقع پہ مئیر آف لوٹن کونسلر ملک محمود حسین نے کمیونٹی مسائل پر بات کرتے ہو ئے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ مسائل کا ادراک نہیں ہے انہوں نے کہ آپس میں اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے تاکہ تاکہ آگئے بڑھا جاسکے میڈیا کا کردار بہت اہم ہے کونسلر راجہ وحید اکبر نے میڈیا کو مقامی طور پرفعال کیے جانے پر تجاویز دیں اور اس سلسلے میں کونسلروں کی جانب سے تعاون کا یقین دلایا شیراز خان نے کہا کہ صحافی اپنی محنت لگن سے اپنی کمیونٹی کے لئے کردار ادا کررہے ہیں ان کی ہرسطح پر حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے مقامی کونسل اور علمائے کرام اس میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں دیگر مقررین نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہو ئےکہا کہ موجودہ دور میں پاکستانی میڈیا اسلام ،پاکستان اور مغرب کے درمیان برج کا کردار ادا کر رہا ہے ۔

پاکستان پریس کلب کے صدر اسرار خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کے پاکستانی میڈیا مثبت کردار کے ساتھ کمیونٹی مسائل کو اجاگر کرنے میں ہمیشہ صف اوّل میں کھڑا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کے پریس کلب یوکے مستند اور پیشہ ورانہ صحافیوں کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں آنے والے ہر ایک کو خوش آمدید کہا جاتا ہے اور ان کی فلاح وبہبود کا خیال رکھا جاتا ہے مقامی صحافیوں کی خدمات کمیونٹی کے لئے خدمات بلاتفریق ہیں ہم کمیونٹی کے اتحاد و اتفاق کی کوششیں کرتے رہیں گے سینئر صحافی نثار گلشن نے آزادی اظہار رائے کو کھلے دل سے تسلیم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے انہوں نے کہا کہ آزاد اور غیر جانبدار میڈیا قوموں کی ضرورت ہوتی ہے جس سے مسائل کے حل میں مدد ملتی ہے اس موقع پر دیگر مقررین اور شرکاء نے میزبان قاضی عبدالعزیز چشتی کا شکریہ ادا کیا آخر میں قاری کامران نے ربیع الاول کے آغاز پر مسلمانوں اور عالم اسلام کی سربلندی کیلئے دعا کروائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.