صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ظاہر شاہ کی بطور ڈپٹی چیئرمین نیب تعیناتی کی منظوری دیدی

0 123

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ظاہر شاہ کی بطور ڈپٹی چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) تعیناتی کی منظوری دے دی۔

وزارتِ قانون نے ظاہر شاہ کی بطور ڈپٹی چیئرمین نیب تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ظاہر شاہ کی تعیناتی کی منظوری چیئرمین نیب سے مشاورت کے بعد دی۔

اس میں کہا گیا کہ ظاہر شاہ کو 3 سال کے لیے ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.