وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں کو اسلامی انقلاب کے پہلوؤں سے روشناس کرانے کا فیصلہ

0 166

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو اسلامی انقلاب کے پہلوؤں سے روشناس کرایا جائے گا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں انہیں عید میلاد النبی ﷺ کی تقریب کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو رحمۃ للعالمین ﷺ اسکالر شپ کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔بتایا گیا کہ رحمۃ للعالمین ﷺ اسکالر شپ طلباء و طا لبات کو میرٹ پر دیا جائے گا، اسکالر شپ حضور ﷺ کی حیات اور سیرت پر تحقیق کرنے والے طلبا کیلئے مختص کیا گیا ہے۔

اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان پر آل پاکستان نعتیہ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں پورے پاکستان سے نعت خوانوں نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 12 ربیع الاوّل کی تقریب پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہوگی۔انہوں نے کہاکہ رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے ذریعے پوری دنیا کو آپ ﷺ کی سیرت کی آگاہی دی جائے گی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ حضور پاک ﷺ کی سیرت کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی پر توجہ دی جائے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو مسلمانوں کی تاریخ اور اسلامی انقلاب کے پہلوؤں سے روشناس کرایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.