معالج کی جانب سے آرام کا مشورہ، ملکہ برطانیہ کاشمالی آئرلینڈ کا دورہ منسوخ

0 86

لندن:ملکہ برطانیہ کو ان کے معالج نے چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کے بعد ملکہ برطانیہ نے دورہ شمالی آئرلینڈ منسوخ کردیا ہے۔

بکنگھم پیلس سے جاری بیان کے مطابق ملکہ برطانیہ کو ڈاکٹرز نے چند دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ نے ڈاکٹروں کے آرام کے مشورے کو قبول کرلیا ہے، جس کے بعد انھوں نے اپنا شمالی آئرلینڈ کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

ملکہ برطانیہ کو آج شمالی آئرلینڈ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.