اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان بھی قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جیت کیلئے پُر امید ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے قریبی رفقاء سے کرکٹ سے متعلق گفتگو میں کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے، بھارت کے خلاف کامیاب ہوگی، دعا ہے قومی ٹیم بھارت کو شکست دے۔انہوں نے کہا کہ ان شاء اللّٰہ بھارت سے ضرور جیتیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل شام 7 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم کے بھارت کے خلاف میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔
بابر اعظم کے ساتھ محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔