لندن:گوگل کی جانب سے گوگل کروم براؤزر کے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گوگل نے کروم صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کروم پر ہیکر حملہ آور ہوسکتے ہیں ۔گوگل نے بتایا ہے کہ ہیکرز کا کروم پر حملہ آور ہونا صارفین کی قیمتی معلومات لیک کرسکتا ہے ۔
اس خدشے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گوگل نے بتایا ہے کہ کروم براؤزنگ سیکیورٹی سسٹم میں کچھ خامیاں سامنے آئی ہیں۔
گوگل کی جانب سے سیکیورٹی سسٹم پر خدشات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ صارفین جلد از جلد کروم کا جدید ترین ورژن اپڈیٹ کریں تاکہ کسی بھی قسم کے نقصان کا سامنا نا کرنا پڑے۔