لندن:یورو پول نے ڈارک ویب کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے عالمی سطح پر 150 افراد گرفتار کرلیے۔
یورو پول سے جاری بیان کے مطابق Dark HunTOR نامی آپریشن امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، بلغاریہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدر لینڈز اور سوئٹزر لینڈ میں کیا گیا۔
’ڈارک ویب ‘،جہاں اسلحہ، منشیات اور فحش فلمیں فروخت ہوتی ہیں۔
اس آپریشن میں مشتبہ طور پر غیر قانونی اشیاء کی آن لائن خرید و فروخت کے الزام میں 150 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔