ناٹنگھم:جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کا تاریخ ساز کنونشن سات نومبر کو برطانیہ کے شہر ناٹنگھم میں منعقد ہو گا۔ انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے دعوتی استقبالیہ اور پبلسٹی کمیٹیوں کے قیام کا فیصلہ ایک آن لائن اجلاس میں کیا گیا جس میں سات نومبرکو ناٹنگھم میں ہونے والے کنونشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔
اجلاس میں شرکاء نے کنونشن کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی تجاویز دیں اور کہا کہ اس کنونشن اور اس کے بعد تقسیم کشمیر نا منظور سیمینار میں مختلف مکتبہ فکر کے کشمیریوں کو مدعو کیا جا ئے گا تاکہ تقسیم کشمیر کے خلاف کشمیریوں کی مشترکہ اور موثر آواز کو بلند کیا جا سکے۔
شرکاء اجلاس نے برطانیہ میں موجود محب وطن کشمیریوں سے پروگرام میں شرکت کی اپیل کی اور کہا کہ جب انڈیا اور پاکستان ہماری دھرتی کو مستقل تقسیم کرنے کے در پے ہیں ہمیں اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہو ئے اس کے خلاف کھڑا ہونا ہے یہی وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم باہمی اختلافات کو بھلا کر ایک قوم ہونے کا ثبوت دیں اور انڈیا، پاکستان سمیت پوری دنیا پر واضع کر دیں کہ آزادی کے جس مشن پر لاکھوں شہداء نے قربانیاں دیں ہم ان شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
وطن کی آزادی ہمارا حق ہے اور اس کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔اجلاس میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سفارت شعبہ کے سربراہ پروفیسر ظفر خان، کنوینگ باڈی کے صدر یوسف چوہدری، سیکرٹری تنویر ملک، سیکرٹری نشرو اشاعت سردار گلفراز، سیکرٹری فنائنس صنور حسین سیکرٹری الیکشن کمیشن ملک اعجاز، ممبر الیکشن کمیشن طارق شریف، سابق صدر برطانیہ زون سردار صابر گل، سابق جنرل سیکرٹری برطانیہ زون لیاقت لون، جمیل اشرف، راجہ علی اصغر، نسیم اقبال ایڈوکیٹ، سردار امجد نواز سردار ساجد نواز محمد حفیظ، سربراہ الیکشن کمیشن ملک مشتاق، سردار مشتاق، ملک لطیف، محمود حسین، محمود فیاض نے شرکت کی۔