غزہ:اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کے نئے منصوبے کی منظوری دےدی۔
مانیٹرنگ گروپ کے مطابق اسرائیلی پلاننگ فورم نے مغربی کنارے میں 3 ہزار گھر بنانے کی منظوری دی۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہودی آباد کاری کے نئے منصوبوں پر امریکا بھی تحفظات کا اظہار کرچکا ہے۔
خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی علاقے مغربی کنارے پر 1967 سے قبضہ کیا ہوا ہے۔