انگلینڈ میں فلائنگ ٹیکسیوں پرمسافروں کواوبر ٹیکسی جتنے کرایہ پرسروس فراہم کرنے کیلئے تیاریاں شروع

0 168

لندن:ہیتھرو سے انگلینڈ کے جنوبی شہروں میں فلائنگ ٹیکسیوں (شٹل) پر مسافروں کواوبر ٹیکسی جتنے کرایہ پر سروس فراہم کرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں، منصوبے کو آئندہ چار سال کے دوران عملی شکل دی جائے گی۔

ہیتھرو پہنچنے والے مسافر50پائونڈ خرچ کر کے 13منٹ میں لندن کے کینری وارف تک الیکٹرک ائر ٹیکسی کی سروس سے استفادہ حاصل کر سکیں گے، اس وقت اوبر ٹیکسی 46پائونڈ کرایہ وصول کررہی ہے، ہیتھرو سے کیمرج جانے والی شٹل سروس ٹیکسی 28منٹ میں مسافت طے کرے گی جس کے لیے فی مسافر 58پائونڈ خرچ آئے گا جب کہ اس کے مقابلے میں 90منٹ کی ٹیکسی سروس کیلئے اس وقت 102پائونڈ خرچ کرنا پڑتے ہیں یا دو گھنٹے کے ٹرین کے سفر کیلئے 52پائونڈ کا خرچ آتا ہے۔

ورجن اٹلانٹک ائرلائن اور ہیتھرو کے اشتراک سے برسٹل فرم ورٹیکل ایرو اسپیس اس منصوبے پر کام کررہا ہے، عمودی ایرو اسپیس کے باس اسٹیفن فٹز پیٹرک جنہوں نے پہلے انرجی سپلائر اوو کی بنیاد رکھی تھی، نے کہا کہ وہ برطانیہ کے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک میں انقلاب لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کمپنی کا اندازہ ہے کہ ائر ٹیکسی پٹرول کاروں یا الیکٹرک گاڑیوں کے مقابلے میں فی میل کم کاربن خارج کرتی ہے ۔ فٹز پیٹرک نے الیکٹرک پروازوں کے منصوبے کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.