سری نگر:بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے گرفتار طلبہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
گزشتہ روز بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ کے ایک انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم تین طالب علموں کو پاکستان کی جیت کی خوشی میں واٹس ایپ اسٹیٹس لگانے پر کالج سے بےدخل اور گرفتار کرلیا گیا تھا۔
ارشد یوسف، عنایت الطاف شیخ، شوکت احمد گنائی بیچ پوری میں راجہ بلونت سنگھ انجینئرنگ ٹیکنیکل کیمپس سے اپنی تعلیم مکمل کررہے تھے۔اس واقعے کے ردعمل میں محبوبہ مفتی نے اؔگرہ کالج کے حکام کے حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ کو بھی ٹیگ کیا۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف میچ میں بھارتیوں کا پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو سراہنا مودی حکومت سے ہضم نہ ہوا۔
پاکستان کی فتح کا جشن منانے کے الزام پر اتر پردیش میں7 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔یو پی پولیس نے 7 میں سے 4 افراد کو گرفتار بھی کرلیا، تمام افراد پر پٹاخے پھوڑنے، سوشل میڈیا پر پاکستان کے حق میں نعرے لگانے اور پاکستان کی حمایت میں اسٹیسٹس لگانے کے الزام لگائے گئے ہیں۔