لندن :لندن ٹرانسپورٹ پر جنسی ہراسانی کے خاتمے کے لئے کمپین شروع کر دی گئ۔ لندن کی پبلک ٹرانسپورٹ پر جنسی ہراسانی کو روکنے کے لئے کمپین شروع کی گئی ہے۔
ٹرانسپورٹ فار لندن نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے غیر ضروری جنسی رویے کے خلاف زیرو ٹالرنس اپروچ سے کام لے گی۔ ہراسانی کے شکار افراد اور مسافروں پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ واقعات کی رپورٹ کریں تاکہ مجرموں کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔
ٹرانسپورٹ کی ڈپٹی میئر ہیڈی الیگزینڈر نے کہا ہے کہ دارالحکومت کے درمیان سفر کے دوران خواتین اور لڑکیوں کے محفوظ محسوس کرنے کو یقینی بنانا ہماری اعلیٰ ترجیح ہے۔ ہراساں کرنے کے لئے آواز نکالنا، گھورنا اور سکرٹ کو اونچا اٹھانا سمیت کمپین کے ذریعے جنسی ہراسانی کی عام مثالوں کے سات رویوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔
سائبر فلیشنگ کو بھی نشانہ بنا ر ہا ہے جس میں بغیر مرضی کے جنسی مواد کو بھیجنا یا دکھانا، مقصد کے تحت کسی کو رگڑنا، کسی کو نامناسب انداز سے چھونا شامل ہے۔ برٹش ٹرانسپورٹ پولیس کی ڈٹیکٹیو چیف انسپکٹر نے کہا ہے کہ کوئی بھی رپورٹ بہت چھوٹی یا معمولی نہیں ہوتی بدقسمتی سے جنسی ہراسانی کے واقعات رپورٹ نہیں کئے جاتے حالانکہ بہت سارے لوگ عوامی مقامات پر اس قسم کے رویے کا شکار ہوتے ہیں اس ردعمل کو بدلنے کی ضرورت ہے۔