جوہری معاہدہ، ایرانی نائب وزیر خارجہ اور یورپی ثالثوں کے برسلز میں مذاکرات

0 507

برسلز :ایران کے نائب وزیر خارجہ علی بغیری نے برسلز میں یورپی یونین ثالثوں کے ساتھ مذاکرات کئے۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے جوہری معاہدے پر عالمی طاقتوں کے ساتھ اگلے ماہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایران کے نائب وزیرخارجہ علی بغیری کا کہنا ہے کہ نومبر کے اختتام سے قبل مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے اور اگلے ہفتے مذاکرات کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.