لندن:برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے اپنی کورونا سفری ریڈ لسٹ سے مزید 7 ممالک کو نکال دیں گے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے کولمبیا، ڈومینیکن ریپبلک، ایکواڈور، ہیٹی، پاناما، پیرو اور وینزویلا کو کورونا سفری ریڈ لسٹ سے نکال دیں گے۔
ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے افراد کو 10 دن قرنطینہ میں رہنا ہوتا ہے۔
برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ برطانوی تسلیم شدہ ویکسینیشن والے ملکوں میں مزید 30 ملک شامل کریں گے۔