لیوٹن:سیکریٹری الیکشن کمیشن اعجاز ملک کے مطابق 7 نومبر2021 کو رابن ھڈ کے شہر ناٹنگھم میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کے کنونشن میں زونل ایگزیکٹو کے لئے 18 ممبران نے انفرادی طور پر انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کمیشن کی طرف سے مقرر کردہ فیس کےساتھ اپنے کوائف نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے ہیں ۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے ممبران نے اپنے کاغذات نامزدگیوں میں تنظیم اور تحریک ازادی کے لئے کئی گئی کاوشوں اور مستقبل میں تحریک کو تیز کرنے اور اسے کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے لائحہ عمل کو بھی اپنے نامزدگی فارم میں تحریر کیا۔ زونل ایگزیکٹو کے امیدواروں نے تنظیم کیساتھ اپنی وابستگی اور آئینی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے دستور آساسی کی حکمرانی کے سائے میں مستقبل میں تنظیم اور تحریک کے متعلق کیا کردار ادا کرنا چاھتے ہیں، کا اظہار بھی اپنے نامزدگی فارموں میں کیا ہے۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کا الیکٹورل کالج برطانیہ بھر میں موجود JKLF کے ممبران پر مشمتمل یے۔ یہ الیکٹورل کالج 7 نومبر کا اپنے ووٹ کے ذریعے نئی زونل قیادت کا انتخاب کرے گا ۔ یہی ایگزیکٹو کمیٹی برطانیہ زون کے اعلی اختیاراتی ادارے ورکنگ کمیٹی کے ارکان کا ائیندہ تین برس کے لئے چناو کرے گا ۔ JKLF برطانیہ کی ورکنگ کمیٹی اپنے اپنے انتخاب کے بعد سپریم کونسل کے ممبران کا چناو کرے گی جو تنظیم کے اعلی ترین اختیاراتی ادارے میں برطانیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے تنظیم اور تحریک کو بین الاقوامی سطح پر منظم اور متحرک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
سربراہ الیکشن کمیشن ملک مشتاق کی سربراہی میں ممبران کمیشن نے واضع کیا ھے ممبران جنرل کونسل کو خفیہ رائے شماری کے ذریعے صاف اور شفاف طریقے سے اپنی قیادت کو منتخب کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا انشاءاللہ ۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون سپریم کونسل کے 18 نومبر 2020 کو کئے فیصلے کی روشنی میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا جو جمہوری تقاضوں کے عین مطابق ھو گا۔ ممبران الیکشن کمیشن نےبرطانیہ میں موجود ممبران جنرل کونسل سے اپیل کی ھے کی اس تاریخ ساز کنونشن میں بھرپور شرکت کریں اور اس تاریخ ساز کنونشن کا کامیاب بنا کر ریاست جموں کشمیر کو تقسیم کرنے کے درپے قابضین کو ایک واضع اور بھرپور پیغام دیں کہ JKLF اور کشمیری قوم کسی بھی طور ریاست کی بندر بانٹ کو قبول نہیں کرے گی اور اسکے خلاف ہر سطح پر بھرپور مزاحمتی کردار ادا کرتے ہوئے منقسم ریاست کی وحدت کی بحالی، آزادی، خودمختاری اور خوشحالی کے حصول تک جدوجہد جاری رکھے گی۔