لیوٹن: بنگلہ دیشی نژاد فاطمہ بیگم جمعرات کو ہونے والے لوٹن ساؤتھ وارڈ کے ضمنی انتخاب میں لیبر کونسلر منتخب ہو گئی ہیں۔
کل ڈالے گئے ووٹ 1,249 تھے جن میں سے 1,239 کی تصدیق ہوئی، ٹرن آؤٹ 12.03 فیصد رہا۔
نتائج کے مطابق لیبر پارٹی کی فاطمہ بیگم نے 547 ووٹ حاصل کیے، لبرل ڈیموکریٹ فوکس ٹیم کے نائجل جان مارشل نے332، کنزرویٹو پارٹی کے عابد عزیز نے 198، مارک شیمین (آزاد) نے 134 اور کمیونسٹ پارٹی آف برطانیہ کے مارکس کینی نے 28 ووٹ حاصل کیے۔