برطانیہ میں آج مارچ کے بعد کورونا سے ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ

0 122

لندن:برطانیہ میں آج مارچ کے بعد کورونا وائرس سے ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 293 افراد کا انتقال ہوا۔

اس حوالے سے سرکاری اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 33 ہزار 865 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.