موسمیاتی تبدیلی کےحوالے سے روس کے اقدامات مستقل اور سنجیدہ ہیں،ترجمان ماسکو

0 489

گلاسگو:روس نے گلاسگو موسمیاتی کانفرنس میں روسی صدر کے شرکت نہ کرنے پر امریکی صدر جوبائیڈن کی تنقید مسترد کردی۔

ماسکو سے ترجمان کریملن کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے موسمیاتی کانفرنس میں لیڈرشپ ظاہر نہ کرنے کے بیان سے متفق نہیں، یقینی طور پر گلاسگو میں ہونے والے ایونٹ کی اہمیت کو کم نہیں کر رہے ہیں۔

موسمیاتی تبدیلی کےحوالے سے روس کے اقدامات مستقل اور سنجیدہ ہیں۔ ترجمان کریملن کا کہنا تھا کہ روس موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے باخبر ہے۔ اور دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ کیلیفورنیا اور ترکی میں بھی جنگلات جل رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ روس نے موسمیاتی تبدیلیوں پر انتہائی ذمہ دارانہ پوزیشن اختیار کی ہے۔

امریکی صدر بائیڈن کو ممکنہ طور پر موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق اقدامات کا علم نہیں ہوگا، اگلی بار جب دونوں صدور ملیں گے تو موسمیاتی تبدیلی پر روسی اقدامات بتانے کا بہترین موقع ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر بائیڈن نے روس اور چین کو گلاسگو موسمیاتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.