نیویارک:عالمی ادارہ صحت نے یورپ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی رفتار تشویشناک قرار دے دی۔
عالمی ادارہ صحت کا کہناہے کہ یورپی ریجن کے 53 ممالک میں کورونا کیسز پھیلنے کی رفتار انتہائی تشویشناک ہے۔ کورونا کیسز پھیلنےکی یہی رفتار رہی تو قابل بھروسہ اندازوں کے مطابق فروری 2022 تک مزید 5 لاکھ اموات ہوسکتی ہیں۔
دوسری جانب جرمنی میں گزشتہ چند ہفتوں سے کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنےمیں آرہا ہے۔ گزشتہ روز کورونا کےریکارڈ 33 ہزار 949 کیسز رپورٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ جرمنی میں 66.9 فیصد آبادی کی مکمل کورونا ویکسینیشن ہوچکی ہے، جبکہ کورونا کیسز زیادہ تر غیر ویکسین شدہ افراد میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔