برلن:جرمنی میں ایک چاقو بردار شخص نے ٹرین میں مسافروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ ریگینسبرگ اور نیورمبرگ کے درمیان چلنے والی ٹرین میں کیا گیا۔
پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے، تاہم حملہ آور کی شناخت سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔