سینٹرل لندن میں مظاہرین کی پولیس سے جھڑپ، 8 افسران زخمی،12 مظاہرین گرفتار

0 117

لندن:سینٹرل لندن میں حکومت مخالف مظاہرین کی بون فائر نائٹ پر پولیس سے جھڑپ ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی پولیس سے جھڑپ میں 8 افسران زخمی ہوئے ہیں جبکہ 12 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس سے جھڑپ کرنے والے مظاہرین نے کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔

میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق مظاہرین نے پارلیمنٹ اسکوائر پر آتش بازی کی اور راکٹ بھی چلائے۔

پولیس کے مطابق بعض مظاہرین دانستہ طور پر بے نظمی پھیلانا اور پولیس افسران کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.