برینٹ فورڈ میں چاقو کے حملوں میں 20 سالہ نوجوان ہلاک، معمرخاتون زخمی

0 183

لندن کے علاقے برینٹ فورڈ میں چاقو کے حملوں میں 20 سالہ نوجوان ہلاک اور معمرخاتون زخمی ہوگئیں۔

میٹ پولیس کے مطابق ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چاقو زنی کے واقعات جمعے کی شام 8 بجے کے قریب پیش آئے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چاقو حملے میں زخمی 80 سالہ خاتون اسپتال میں داخل ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جبکہ مقتول نوجوان کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہے۔

میٹ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے دہشت گردی سے تعلق کے شواہد نہیں ملے، تاہم ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.