لوٹن :برطانیہ میں قائم کشمیریوں کے لئے کام کرنے والی تنظیم ایل او سی(L O C)فائونڈیشن کے چیئرمین سردار شفیق احمد نے برطانوی ممبران آف پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت برطانیہ انکی تنظیم اور دوسری رفاعی کام کرنے والی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے ۔
انہوں نے کہا کہ ریڈ کراس کے ساتھ مل کر بھی یہ تنظیمیں کام کرنے کے لئے تیار ہیں سردار شفیق احمد نے وٹفورڈ کے ممبر آف پارلیمنٹ ڈین رسلز سے ملاقات کی ہے اور ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے پر دیگر ممبران آف کے ساتھ یہ مطالبہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں۔
انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ بی بی سی کشمیریوں کے لئے اپنے خصوصی پروگرام بھی دکھائے چونکہ 13 لاکھ کشمیری بی بی سی کی لائسنس فیس ادا کرتے ہیں جبکہ اس کمیونٹی کے لئے بی بی سی کوئی پروگرام نہیں دکھاتا۔