دنیا کے 200 ممالک کا گلوبل وارمنگ 1.5 سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کا عزم

0 397

گلاسگو:عالمی ماحولیاتی کانفرنس، کوپ 26 میں معاہدہ طے پا گیا ہے اور مندوبین نے گلوبل وارمنگ 1.5سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی پر گلاسگو میں اقوام متحدہ کا سربراہی اجلاس کوپ 26 اختتام پذیر ہوگیا، کوپ 26 میں موسمیاتی تبدیلی روکنے کے لیے اقدامات تیز کرنے کا عالمی معاہدہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق کوپ 26 میں کیے گئے معاہدوں میں پاکستان سمیت 130 ممالک شامل تھے، معاہدے میں شامل ممالک کا سال 2030 تک میتھین کے اخراج میں 30 فیصد کمی لانے کا اعادہ کیا گیا، پاکستان کے 30 کے قریب بڑے سرمایہ کاروں نے دستخط کیے۔

کوپ 26 معاہدے میں 200 ممالک نے حصہ لیا، کوئلے کا استعمال ختم یا مرحلہ وار کم کرنے کے الفاظ پر جاری تنازع بلآخر حل ہو گیا اور چین اور بھارت کے اعتراض پر کوئلے کے استعمال پر سخت زبان بدل دی گئی۔

امریکی مندوب جان کیری نے کہا کہ 20 برس میں چین کو کوئلے کا استعمال مرحلہ وار ختم کرنا ہوگا جبکہ چینی مندوب نے کہا کہ ڈیل تو ہو گئی مگر ترقی پزیر ممالک کی آواز زیادہ سنی نہیں گئی۔

معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کانفرنس کے سربراہ الوک شرما آبدیدہ ہوگئے اور شرکاء سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ کانفرنس کا اختتام اس انداز میں ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.