ویسٹ لندن میں قتل اور اقدام قتل کے الزام میں37 سالہ شخص کو چارج کردیا گیا

0 390

لندن:ویسٹ لندن میں چاقو زنی کے دہرے واقعے کے بعد ایک شخص کو قتل اور اقدام قتل کے الزام میں چارج کردیا گیا ۔

37سالہ نورس ہنری کو 20 سالہ علی ابوکار علی کے قتل اور82سالہ خاتون کے اقدام قتل میں چارج کیا گیا جن پر جمعہ کی شب البنی پریڈ برینٹ فورڈ میں حملہ کیا گیا تھا ۔ مسٹر علی موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا جبکہ چاقو کے وار سے معمر خاتون شدید زخمی ہوئی تھی جسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تھا ،خاتون کے نام کا علم نہیں ہو سکا ہے لیکن اس کے زخم مہلک نہیں ہیں ۔ مسٹر نورس ہنری کو آکسبرج کورٹ مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا جائے گا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسٹر نورس کو باضابطہ طور پر چارج کر دیا گیا ہے۔ مسٹر علی کیلئے کرائوڈ فنڈنگ پیج پر 50 ہزار پونڈ سے زائد رقم جمع ہو گئی جواصل ٹارگٹ سے کہیں زیادہ ہے۔ کمیونٹی نے علی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس پیج پر خیرخواہوں نےعلی کو ایک بہادر نوجوان قرار دیا اور کہا کہ وہ ہماری کمیونٹی کا اعلی ٰمقام رکھنے والا رکن تھا ۔ س

میل نور نے لکھا کہ علی انتہائی شاندار نوجوان تھا جو اچھائی کیلئے میرے بیٹوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتا تھا ،وہ ان کی کوچنگ کرتا تھا۔ وہ درحقیقت ایک بے لوث ، سچا اور مخلص ہیرو تھا ۔ عبدالستار عبدی عدن نے علی کیلئے یہ کرائوڈ فنڈنگ پیج بنایا تھا ۔ اس نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے بھائی کے درجات کو بلند کرے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.