برطانیہ: ٹیکسی میں خودکش دھماکہ،ڈرائیور نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

0 514

لندن : لیورپول میں ٹیکسی میں خودکش دھماکے میں زندہ بچنے والے ٹیکسی ڈرایئور ڈیوڈ پیری نے حقیقت سے پردہ ہٹا دیا۔

میڈیا کے مطابق ٹیکسی میں ہونے والے خودکش دھماکے سے چند لمحے قبل ہی ڈرائیور ڈیوڈ ٹیکسی سے باہر نکلے جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوئے لیکن ہلاک ہونے سے بچ گئے۔

ان کے اس کارنامے کو لوگوں نے بہادری قرار دیا کہ ڈرائیور ڈیوڈ نے خودکش بمبار کو ٹیکسی میں بند کرکے خود کو باہر نکالا تاہم ڈیوڈ اور ان کی اہلیہ نے ان باتوں کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خوش قسمتی ہے کہ ڈیوڈ زندہ بچ گئے۔

ڈیوڈ کی اہلیہ ریچل بیری نے اس واقعے کو ایک “مطلق معجزہ” قرار دیا اور “افواہوں” کو رد کر دیا اور کہا کہ معاملے کی حقیقت یہ ہے کہ وہ بلاشبہ خوش قسمت ہیں کہ وہ زندہ ہیں۔

حادثے کے بعد برطانوی وزیر اعظم نے بھی ڈیوڈ پیری کی ہمت کی تعریف کی تھی جب کہ ڈیوڈ کے ساتھیوں نے ڈیوڈ کے اہلخانہ کےلیے فنڈ ریزنگ مہم شروع کی ہے، جس نے کئی قیمتی انسانی جانیں بچائیں ان زندگیوں میں نئے آنے والے بچے بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز برطانیہ میں ایک اسپتال کے باہر ٹیکسی میں خودکش دھماکہ ہوا تھا، جس کے بعد پولیس نے چار افراد کو گرفتار کیا تھا تاہم انہیں رہا کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.