راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کے ساتھ طویل مدتی اور پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین کی نمائندہ کونسل کی اسپیکر فوزیہ بنت عبداللّٰہ نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ روابط کی روایت برقرار رکھنا چاہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بحرین کے ساتھ طویل مدتی اور پائیدار تعلقات چاہتے ہیں۔