منی لانڈرنگ، ڈیجیٹل فراڈ، سائبر اٹیک کے سدباب سے متعلق اقدامات کا فیصلہ

0 337

اسلام آباد:گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے ڈی جی ایف آئی اے، بینک سربراہان کے ساتھ منی لانڈرنگ، ڈیجیٹل فراڈ اور سائبر حملوں کے سدباب پر اجلاس میں مشترکہ تعاون بڑھانے کے اہم امور کی نشاندہی کی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللّٰہ عباسی ان کی ٹیم کمرشل بینکوں کے سربراہان اور اسٹیٹ بینک افسران شریک ہوئے۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے منی لانڈرنگ، ڈیجیٹل فراڈ اور سائبر اٹیک کے سدباب کے لئے اسٹیٹ بینک کے ریگولیٹری اور سپروائزری اقدامات کے بارے میں بتایا، ریگولیشن کے تحت بینکوں پر سسٹم رسائی کے جائزے اور انفارمیشن سسٹم کا وقتاً فوقتاً آڈٹ کی شرط ہے۔

انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ موثر انویسٹی گیشن اور کارروائی ڈیجیٹل فراڈ، منی لانڈرنگ اور سائبر حملوں کو کم کرے گی۔ڈی جی ایف آئی اے نے اجلاس کو سائبرسیکیورٹی کی خدمات پیش کیں، جبکہ بینکوں کو پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن کے ذریعے ریگولیشن اور سپروائزری اقدامات دوبارہ بار آور کروائے گئے ہیں۔

اجلاس میں ایف آئی اے، پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن اور اسٹیٹ بینک کے درمیان تعاون بڑھانے کے اہم امور کی نشاندہی ہوئی اور انتظام بہتر بنانے کے لئے ٹائم لائنز وضع کی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.