لوٹن:تحریک منہاج القرآن ڈنمارک کی مجلس شوریٰ کے صدر چوہدری اکرم جوڑا اور پاکستان سے برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے چوہدری افتخار احمد، معروف بزنس مین چوہدری عبدالعزیز اور تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری شریف کے اعزاز میں ایک ڈنر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی نظامت سابق مئیر محمد ریاض بٹ نے کی اس موقع پر مقررین نے چوہدری اکرم جوڑا کی مذہبی، سماجی اور رفاعی خدمات کی بھرپور تحسین کی۔
چوہدری افتخار احمد کا کہنا تھا انہوں نے انکی اور ان جیسے کئی دوسرے لوگوں کی مدد رہنمائی اور معاونت کی جنہوں نے بعد میں زندگی میں کامیابیاں اور ترقی کی چوہدری عبدالعزیز نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف ڈنمارک میں منہاج القرآن کے سنٹر کا دورہ کیا بلکہ جوڑا گجرات میں جاکر قائم کالج اور سکول کے اعلیٰ انتظامات بھی دیکھے جس میں سکول کے طلباء و طالبات نہ صرف دنیاوی بلکہ اسلامی شعائر کے مطابق تعلیم حاصل کر رہے ہیں ریاض بٹ نے کہا اکرم جوڑا بھی تعلیم کے فروغ کے لئے کام کررہے ہیں لیکن سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت کو خراج تحسین پیش کیا ۔
جنہوں نے اورسزز پاکستانیوں کی ڈیڈ باڈیز کو پاکستان میں مفت لے جانے کی سہولت دی اور وہ یتیم بے سہارا بچیوں کی کفالت کررہے ہیں پی پی سی لوٹن برانچ کے صدر اسرار خان کہا کہ برطانیہ میں پاکستانیوں صحافی اور میڈیا نامساعد حالات میں کمیونٹی کے ایونٹس اور رپورٹس کو ہمیشہ سے کوریج دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کے رہنماؤں کو یہاں اتفاق و اتحاد کے فروغ کے لئے کام کرنا ہوگا وہ لوگ قابل تحسین ہیں جو تفریق و تقسیم کے بجائے باہم اتحاد کے لئے کام کرتے ہیں کونسلر شہزاد کونسلر عباس کونسلر جاوید اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
چوہدری اکرم جوڑا نے چوہدری عبدالعزیز چوہدری افتخار احمد اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیکی بھلائی اور تعلیم کے فروغ کے لئے عملی طور پر کام کرنے سے انسان کو اس دنیا میں نہ صرف راحت اور سکون ملتا ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کے ہاں بھی اس کا اجر ہے انہوں نے کوشش کی ہے منہاج القرآن کے ساتھ نہ صرف دین کا کام کیا جائے بلکہ تعلیم کا کام بھی ہو انہوں نے پاکستان سوسائٹی ڈنمارک کے پلیٹ فارم سے استحکام پاکستان کے لئے بھی کام کیا ہے اور کوشش یہی کی ہے کہ پاکستان کا امیج بہتر ہو۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اکرم جوڑا چوہدری عبدالعزیز چوہدری شریف اور دیگر نے حکومت پاکستان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے پر دلی مسرت کیا اور کہا کہ اس سے اورسیزز پاکستانیوں کے مسائل حل ہونے میں مدد ملے گئی وزیراعظم عمران خان نے اورسیزز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کے لئے جدوجہد کی ہے اس موقع پر چوہدری امین پوٹھی، نثار گلشن، اسرار احمد راجہ، احتشام الحق قریشی پیٹر براء کے بزنس مین چوہدری طارق محمود، چوہدری امین پوٹھی حاجی زبیر، چوہدری فرذدق جوڑہ، محمود الحسن، چوہدری اسلم کراڑلی والا اور دیگر بھی موجود تھے۔