لوٹن میں لیاقت لون کی زیر صدارت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کی نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
لوٹن:جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کی نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس لیوٹن میں نو منتخب زونل صدر لیاقت لون کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اور نظامت کے فرائض نو منتخب زونل سیکرٹری تنویر ملک نے سرانجام دیے ،اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی اور ورکنگ کمیٹی کے ممبران کے انتخاب کے علاوہ اہم تنظیمی اور تحریکی امور پر سیر حاصل گفتگو کے بعد اہم فیصلے لئےگئے ہیں۔
اجلاس میں انڈین مقبوضہ کشمیر میں سانحہ حیدر پورہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہو ئے بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئ۔اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ معصوم بچوں کے سامنے ان کے والدین کو قتل کیا جا رہا ہے پڑھے لکھے نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جا رہا ہے انسانیت سوز مظالم پر اقوام عالم کی خاموشی مجرمانہ ہے اور یہ کہ اس طرح کے جعلی مقابلوں میں بے گناہ شہریوں کی شہادت جنگی جرائم ہیں اور وہ وقت ضرور آ ئے گا جب انڈیا کو اس کا حساب دینا ہو گا۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون نے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا ہے ہم انڈین ظلم وستم پر اپنے ہم وطن جموں کشمیر کے باسیوں کیساتھ کھڑے ہیں ہم ان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ہم یہاں برطانیہ میں انڈین آرمی کے بھیانک چہرے دنیا کے سامنے لاتے رہیں گے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر برطانیہ زون کی نئئ منتخب قیادت فوری طور پر یہاں تمام کونسلر MP کو خط اور ای میل کے ذریعے تمام حالات سے آگاہ کرے گی تاکہ وہ فارن سیکرٹری کے ذریعے اپنے انڈین ہم منصب سے فوری طور پر برطانیہ میں بسنے والے دو ملین جموں کشمیر کے باشندوں کے اندر جو غم و غصہ پایا جاتا ہے اور جو وہاں پر جاری ظلم وستم ہے اس تشویش سے آگاہ کریں ۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کسی طور پر بھی خاموش نہیں رہے گا اور اگلے لائحہ عمل کے طور پر انڈین ہائی کمیشن لندن کے سامنے مظاہرے دھرنے اور بھوک ہڑتال بھی کی جاسکتی ہے۔
اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا پاکستان کیطرف سے بھی اگر تقسیم کشمیر کے حوالے مبینہ طور جو خبریں چل رہی ہیں اور عبوری صوبہ گلگت بلتستان کی بھی اگر کوئ کوشش کی گئ تو دنیا میں بسنے والے تمام کشمیری اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے گلگت بلتستان ریاست جموں کشمیر کا حصہ ہے اور جب تک جموں کشمیر کا فیصلہ نہیں ہوجاتا کسی بھی ایک اکائی کو تقسیم نہیں کیا جاسکتا ،تقسیم کشمیر نامنظور ہے اس پر پوری ریاست جموں کشمیر میں کوئی اختلاف نہیں ہے پوری قوم وحدت ریاست پر ایک ہے ۔
اجلاس میں ورکنگ کمیٹی کے ممبران کا انتخاب کیا گیا جن میں محمود حسین لندن، خان فاروق خان سلاؤ، لطیف ملک لیوٹن، سردار مشتاق ناٹنگھم، اعجاز ملک لیوٹن، حاجی اقبالبیڈفورڈ، لالا گل نواز سلاؤ، ظفر جونیئر لیوٹن، شبیر رتیال پیٹر برو، علی اصغر ناٹنگھم، راسب کشمیری والسال، پروفیسر ظفر خان لیوٹن، سجاد واسطی ناٹنگھم، صوفی سکندر سٹوک، قاری عجائب لیوٹن اور محمد نعیم مانچسٹر سے منتخب ہوئے۔
آخر میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ میں وفات پانے سنیر رہنماؤں حاجی روف صاحب پروفیسر عاصم حسن صاحب چودھری لیاقت صاحب بشیر بزام صاحب حاجی اقبال صاحب حاجی سرور صاحب کوٹلی سے اصغر ملک سیٹھی صاحب بھارتی مقبوضہ کشمیر میں حالیہ وفات پا جانے والے محمد رمضان سابق ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ بڈگام اور گلگت بلتستان میں وفات پا جانے والے اے سی مشتاق صاحب کی برسی پر ان کی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیااور تمام مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ہے۔
شکیل جرال صاحب کے والد محترم اور معصوم انصاری صاحب کے سسر صاحب کے انتقال پر بھی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا گیا اللہ پاک مرحومین کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر عاجلہ عطا فرمائے۔اجلاس کے بعد لیاقت لون (صدر) فیض محمود (نائب صدر)صنور حسین (سیکرٹری مالیات) گلفراز خان (اطلاعات) سنئیر رہنما جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ملک لطیف صاحب کے گھر جاکر حاجی سرور صاحب اور مقبول بٹ شہید اعظم کے دست راست اصغر ملک سیٹھی صاحب کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت کی۔
اجلاس میں لیاقت لون، تنویر ملک، یوسف چودھری، امجد نواز، حفیظ خان جاوید طاہر، شبیر رتیال، یاسر نوید، اسد کیانی، جمیل اشرف، گلفراز خان، محمود فیاض، صنور حسین، مشتاق ملک اور صابر گل نے شرکت کی۔