سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جس کے دوران قابض بھارتی فوج نے سری نگر میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
ان نوجوانوں کو سری نگر کے علاقے رام باغ میں سرچ آپریشن اور محاصرے کی آڑ میں شہید کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق علاقے میں بھارتی فورسز کا محاصرہ جاری ہے۔