پاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطح پر تعاون اور ڈائیلاگ جاری ہے، نیٹو چیف جینز اسٹولٹن برگ

0 149

برسلز:نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطح پر تعاون اور ڈائیلاگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیٹو چیف نے مزید کہا کہ پاکستان سے سیاسی اور عسکری دونوں سطح پر تعلقات ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ روس کی یوکرائن سرحد پر پیش قدمی بلاضرورت ہے۔

نیٹو سکریٹری جنرل نے کہا کہ طالبان کی واپسی افغان عوام کے لیے کسی المیے سے کم نہیں۔ چین کا دفاعی بجٹ دنیا میں دوسرا بڑا بجٹ ہے۔ چین دشمن نہیں لیکن ہماری اس پر گہری نظر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.