برطانیہ میں کورونا کیسز میں اضافہ،24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار سے زائد کیس رپورٹ

0 122

لندن:برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 50 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ برطانوی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 160 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

برطانوی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ کیسز 50 ہزار سے بڑھے ہیں جبکہ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی نئی جنوبی افریقی قسم کا ابھی تک برطانیہ میں کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.