کورونا کی نئی قسم اومی کرون کتنی مہلک ہے؟ میڈیسن کمپنیز میدان میں

0 138

نیویارک:کورونا کی نئی قسم کتنی مہلک ہے، اس کا پھیلاؤ کتنی تیزی سے ہوتا ہے اور اس کے خلاف مزاحمت کیسے ممکن ہے؟ ویکسین بنانے والی کمپنیاں بھی اومی کرون ویرینٹ کے خلاف موثریت جانچنے کے لیے فعال ہوگئیں۔

موڈرنا نے ’اومی کرون‘ کے لیے بوسٹر ویکسین کی تیاری کا اعلان کردیا۔بایو این ٹیک کا کہنا ہے سو روز کے اندر اپنی کورونا ویکسین کا تازہ ترین ورژن تیار کرکے اس کی شپمنٹ کرسکتے ہیں۔

فائزر کا کہنا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ کے خلاف ان کی ویکسین کی موثریت کا دو ہفتوں میں پتا چل جائے گا۔

جانسن اینڈ جانسن نے کہا وہ اومی کرون ویرینٹ کے خلاف اپنی ویکسین کی افادیت کا جائزہ لے رہے ہیں، ایسٹرا زینیکا نے بھی نئی قسم کے کے خلاف کارکردگی دیکھنے کے لیے تحقیق شروع کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.