لندن: صحت کی عدم مساوات سے نمٹنے کے لئے این ایچ ایس کے قائم کردہ آزاد ادارے نے اس فیڈبیک کے بعد کہ یہ نمائندہ نہیں بی اے ایم ای جیسی مبہم اصلاحات کو کبھی بھی استعمال نہ کرنے کے باقاعدہ عزم کا اظہار کیا ہے۔ این ایچ ایس ایس اینڈ ہیلتھ آبزرویٹری نے اس بارے میں پبلک سے 4 ہفتے کا کنسلٹیشن شروع کیا تھا کہ سیاہ فام، ایشیائی اور نسلی اقلیتی گروپوں کا بہترین حوالہ کس طرح دیا جاسکتا ہے۔
آبزرویٹری نے کہا ہے کہ پبلک پالیسی میں لوگوں کے ایک بڑےمتنوع گروپ کا حوالہ دینے کے لئے ابتدائی الفاظ استعمال کرنا شکار بن چکا ہے تاہم بلیک لائیرز میٹرموونٹ کے باعث اس کی سکروٹنی کی گئی ہے اس کاکہنا ہے کہ اصطلاح جو مختلف گروپوں کو خام طور پر مخلوظ کرتی ہے شناختوں کو ختم نہیں کرتی یہ بڑے پالیسی فیصلوں کی طرف لیجاتی ہے جو برطانیہ میں نسلی عدم مساوات کے فرق کو واضح نہیں کرتے۔ آبزرویٹری نے 5104 افراد کے جوابات موصول ہونے کے بعد کہا ہے کہ بی اے ایم ای، بی ایم ای اور نسلی اقلیت جیسی جنیاتی اجتماعی اصلاحات نمائندہ یا عالمگیر سطح پر مقبول نہیں جواب دہندگان کی اکثریت نے اس بات سے اتفاق کیا کہ اس نے نسلی گروپوں کا بیان کرنے کے لئے کوئی واحد اجتماعی اصطلاح نہیں پائی۔
ادارے نے پہلے کہا تھا کہ وہ اصطلاح اور ابتدائی الفاظ کے استعمال سے بچنے کا عزم رکھتا ہے تاہم اب اپنے مراسلت میں اے پانچ کلیدی اصولوں میں سے ایک کے طور پر اختیار کرنے کا باقاعدہ فیصلہ کیا ہے۔ آبزرویٹری کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حبیب نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ مجوزہ اصول دوسرے لوگوں کی ان کے زبان کے استعمال کے طریقوں میں مدد کریں گے۔ یہ بات چیت کا اختتام نہیں ہے کیونکہ ہم وقت کے ساتھ ترجیحات پر دوبارہ غور کے لئے کھلے ہیں۔ سروے سے پتہ چلا ہے کہ نسلی اقلیت سب سے کم غیر مقبول اجتماعی اصطلاح ہے، لوگوں کا مساوی تناسب اس پر ناخوشی کا اظہار کرتا ہے جبکہ 37 اعشاریہ 9 فیصد خوش ہیں۔ 30 فیصد جواب دہندگان بی اے ایم ایس کی اصطلاح پر خوشی ہیں سفید فام برطانوی لوگوں پر مشتمل جواب دہندگان کا گروپ سب سے بڑا تھا ان کی مجموعی تعداد 38 اعشاریہ 2 فیصد رہی تاہم جب غیر سفید برطانوی گروپوں کے لئے اجتماعی اصطلاح کے بارے میں اطمینان محسوس کرنے کے بارے میں سوالات کئے گئے تو ان کے جوابات شمار نہیں کئے گئے۔
اس کے بعد ایشیائی بھارتی (11 اعشاریہ 2 فیصد) جواب دہندگان رہے۔ آبزرویٹری نے ستمبر اور اکتوبر میں تقریباً 100 شرکا کے پانچ فوکس گروپ بھی منعقد کئے۔ کوونیٹری یونیورسٹی ایس اکوالٹی کونسل کی چیئروومن انیٹ مہے نے کہا کہ تبادلہ خیال بہت بروقت اور ضروری تھا۔ انہوں نے تبادلہ خیال کو بہت ترک اور کارگر پایا یا کیونکہ دوسرے بہت سارے افراد کی طرح انہوں نے خود طویل عرصے سے جدوجہد کی ہے بہت سارے محاوروں اور اصطلاحات کے استعمال کے خلاف ضروری دلائل دیئے گئے جن میں زیادہ تر مزید بات چیت کے لئے زور دیتے ہوئے نظر آئے تاکہ نسلی اقلیت سے تعلق رکھنے والے گروپوں کے حوالے، انہیں بیان کرنے اور تجزیہ کرنے کے لئے نئے اور مزید طریقے تلاش کر سکیں۔