جرمنی کے شہر میونخ میں پرانے بم کا دھماکا،تین افراد زخمی

0 144

جرمنی کے شہر میونخ میں پرانے بم کا دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا تعمیراتی سائٹ پر ڈرلنگ کے دوران ہوا، پولیس نے مزید کہا کہ متاثرہ حصے کو بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بم دھماکا میونخ کے مصروف مرکزی ٹرین اسٹیشن کے قریب پل پر ہوا۔

ادھر میونخ فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔اس حوالے سے خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.